پاکستان ہوزری مینوفکچرز ایسوسی ایشن نے ماہ ستمبر کی رپورٹ جاری کردی۔
ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان ہوزری مینوفکچرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کےمطابق ستمبرمیں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 3 کروڑ ڈالر کی کمی آئی،ملکی ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 57 کروڑ ڈالر کی ہوئیں۔
رپورٹ کےمطابق کاٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 25.32 جبکہ تولئےکی برآمدات میں 5.02 فیصد کمی ہوئی، گذشتہ سال ستمبر میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 60 کروڑ ڈالر تھیں، اگست میں بھی ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں 7.34 فیصد کمی ہوئی تھی
ستمبرمیں ایکسپورٹ میں 3 کروڑ ڈالر سے زائد کمی پر صنعتکار پریشان ہیں،انکا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے کاٹن مہنگی ہوچکی، مہنگی بجلی اور گیس کی وجہ سے آرڈرز نہیں مل رہے۔



















