ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے اضافے کے بعد بلند ترین سطح عبور کرگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 1900روپےکے اضافےسے فی تولہ سونا 4لاکھ 42ہزار800 روپے پرپہنچ گیا ہے
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت1629روپے اضافےسے 3 لاکھ79 ہزار 629روپے ہوگئی،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 5337 روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں19ڈالرکے اضافے سےفی اونس سونا 4217 ڈالر پرپہنچ گیا۔





















