کاروباری ہفتے کےچوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
مارکیٹ کھلتے ہی 1 لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں 593 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 679 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ دو روز سے مارکیٹ ریکوری کی جانب گامزن ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 686 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔





















