لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے تحت 15 اکتوبر سے مختلف علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی بجلی بندش کا فیصلہ کیا ہے ۔
لیسکو نے شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے شٹ ڈاؤن کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ منصوبے کے تحت گرڈ اسٹیشنز اور گیارہ کے وی فیڈرز کو صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رکھا جائے گا ۔ اس دوران درختوں کی کٹائی، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، کمزور تاروں اورجمپرزکی تبدیلی جیسےکام مکمل کیے جائیں گے ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن سے آئندہ گرمیوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔





















