نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
یہ اضافہ اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔
نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔






















