این سی سی آئی اے نے یوٹیوبر ڈکی سمیت دیگر کیخلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کیس کا چالان ضلع کچہری میں جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے مقدمے میں 9 گواہوں کی فہرست بھی جمع کرائی، چالان میں ڈکی ،انکی اہلیہ اور مینجر سبحان کو نامزد کیا گیا ہے، چالان میں یوٹیوبر اقرا کنول کے شوہر اریب کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے۔
چالان کے متن میں کہا گیاہے کہ ڈکی نے جسمانی ریمانڈ کے دوران اعتراف کیا وہ جوئے کی پروموشن میں ملوث رہا ہے، ڈکی نےجوئےکی پروموشن کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے، ڈکی کے 2 بینک اکاؤنٹس میں 21 کڑورکی رقم پائی گئی، ڈکی کی اہلیہ بھی جوئے کی پروموشن میں ملوث ہیں۔



















