ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔
صارفین کی بڑی تعداد نے فیس بک، ایکس (سابق ٹوئٹر)، انسٹاگرام اور دیگر ایپس پر ویڈیوز یا مواد اپ لوڈ کرنے میں مشکلات کی شکایات کی ہیں۔
پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے۔ مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا، جو تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل پیش آ سکتا ہے، عارضی تکلیف پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔






















