غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہورہا ہے، اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط اور امن منصوبے پر عملدرآمد کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
غزہ سمٹ آج مصرمیں ہونے جارہی ہے،جس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری ہم منصب مشترکہ صدارت کریں،کانفرنس میں امن معاہدے پر دستخط اور پیس پلان پرعملدرآمد کی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایونٹ میں شرکت کیلئے برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرمصر پہنچ گئے،ترک صدرطیب اردوان،جرمن چانسلر اورفرانسیسی صدرسمیت بیس سے زائد ممالک کےسربراہان شریک ہوں گے،جبکہ حماس اور ایران نے تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا غزہ میں جنگ ختم ہوگئی،اب سیز فائر قائم رہے گا،غزہ کے لیے جلد امن کونسل قائم کی جائے گی۔





















