وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی پر قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں خوارج کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔
مشیروزیراعظم رانا ثنا اللہ نےفیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاسی قیادت کو میثاق استحکام پاکستان پرمل کر بیٹھنے کی دعوت دی کہا پی ٹی آئی ہمیں گالیاں دیتی رہےلیکن ملکی استحکام کیلئے بات کرے،پی ٹی آئی اگرمگر چھوڑ کر افواج پاکستان کا ساتھ دے۔
رانا ثنا اللہ نےمزیدکہا جوکل رات کارروائی کی گئی یہ وقت کی ضرورت تھی،پاک فوج نےچھپےہوئے دشمن کوبہترین انداز میں ٹھکانےلگایا،مودی کےسندورآپریشن کےٹھکانےفتنہ خوارج ہمارےہمسائے میں آپریشنل تھے، پاکستان کے خلاف آپریٹ ہونے والے ٹھکانوں کو تباہ کیا،اس قدر زبر دست جواب دینےپر فیلڈ مارشل کو سلام پیش کرتا ہوں۔
مشیر وزیراعظم نےکہا سعد رضوی کویادکروانا چاہتا ہوں،آپ کے والد خادم حسین رضوی کاختم نبوت پر ایک اپنا نظریہ تھا،انہوں نے کب دیکھا احتجاج کسی اور طرف جارہا ہےتو احتجاج موخر کردیا،احتجاج میں تشدد کیسےآیا یہ بات تحقیق طلب ہے،آپکی خواتین کی گرفتاری کا علم ہونےپروزیر اعلیٰ مریم نوازں نے انہیں رہا کروایا۔



















