نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان اپنی سرزمین،خود مختاری اور عوام کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہاطالبان حکومت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور حملے اشتعال انگیزی ہیں،پاکستان کا مناسب جواب افغان سرزمین سے سرگرم فتنہ خوارج اور فتنہ ہند دہشت گرد عناصر کو بے اثر کرنے کے لیے ہیں۔
Deeply concerned over the developments on Pak-Afghan border. Unprovoked firing and raids along Pak-Afghan border by the Taliban Government is a serious provocation. Pakistan's befitting response and strikes are against Taliban infrastructure and to neutralize Fitna-e-Khawarij…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 12, 2025
مزیدکہاکہ ہمارا دفاعی ردعمل امن پسند افغان شہری آبادی کونشانہ بنانانہیں،طالبان فورسز کے برعکس، ہم شہریوں کی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے اپنے دفاعی ردعمل میں انتہائی احتیاط برت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم طالبان کی حکومت سے دہشت گرد عناصر اور ان کے مجرموں کے خلاف ٹھوس اقدامات کی توقع رکھتے ہیں جو پاک افغان تعلقات میں بگاڑ چاہتے ہیں ۔



















