پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا۔ قومی ٹیم نے 3 وکٹوں پر 313 رنز بنالیے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اوپنر عبداللہ شفیق میچ کے پہلے اوور میں دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ پر امام الحق اور شان مسعود نے 1161 رنز کی شراکت قائم کی۔ شان مسعود 76 رنز بناسکے۔ امام الحق 93 رنز پر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔
بابراعظم 23 اور سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان اور سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔ کھیل کے اختتام پر رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔






















