پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی انجری کا شکار ہوگئے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کپ کاسیمی فائنل کراچی وائٹس اور ملتان کے درمیان کھیلا جارہا تھا کہ جسکے دوران کیچ پکڑنے کیلئے سابق کپتان سرفراز احمد اور شان مسعود دوڑتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔
دونوں کے ٹکرانے سے سابق کپتان سرفراز احمد تو بچ گئے مگرقومی ٹیم کے کپتان شان مسعود انجری کا شکار ہو گئے،شان مسعود کچھ دیر گراؤنڈ میں لیٹے رہے اور پھر اپنا ٹخنہ پکڑ کرشدید دردکا اظہار کرتے رہے،بعدازاں وہ میدان سے باہر چلے گئے جسکے بعد ان کو انجری کی وجہ سے میچ سے باہر ہونا پڑا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی وائٹس ملتان کیخلاف 281 رنز کے ہدف کا دفاع کررہی تھی۔
کراچی وائٹس نے سیمی فائنل 43 رنز سے جیت لیا ،سرفراز احمد کے ساتھ ٹکرانے کی تصویر شان مسعود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مزاحیہ کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔
Red Card for @SarfarazA_54 ? 😂😂😂 pic.twitter.com/GZNMTvAc5x
— Shan Masood (@shani_official) November 17, 2023
خیال رہےکہ بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا تھا،ون ڈے ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
Presenting our captains 🇵🇰@shani_official has been appointed Test captain while @iShaheenAfridi will lead the T20I side. pic.twitter.com/wPSebUB60m
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2023