لاہورمیں گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور گھر کے قریب فائر کیے۔2موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کی نفری پہنچ گئی ہے اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ۔
یاد رہے کہ آج صبح بالاج ٹیپو کے قتل کے مرکزی ملز طیفی بٹ بھی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔






















