جنوبی افریقا ورلڈ چیمپئن ٹیم ہے اس کےخلاف کھیلنا بہترین موقع ہے،20 وکٹیں لیکر ہی ہم میچ جیت سکتے ہیں۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود نےپریس کانفرنس میں کہاجنوبی افریقاکیخلاف کھیل کر ہمارا اعتماد بڑھےگا،ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھا کھیلنا ہےتو ہوم سیریز میں فارم کی اہمیت ہوتی ہے، کوشش کریں گے اس سیریزمیں اچھا آغاز کریں،بنگلہ دیش کی سیریز کے بعد بھی ٹیسٹ سیریز میں کافی گیپ تھا،اس مرتبہ پی سی بی نے گیپ کو ختم کرنے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔
Trophy reveal at National Cricket Academy, Lahore 🏆✨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2025
The captains stand in readiness for the VGOTEL Mobile Presents @BankAlfalahPAK Pakistan vs South Africa Test Series 2025 🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/25HhFDsfml
شان مسعود نےمزید کہاہمارے لیےاگلےدس دن بہت اہم ہیں،اگرفلیٹ وکٹ پر دونوں ٹیمیں6سو رنز کریں تو ہمیں فائدہ نہیں ہوگا،قذافی اسٹیڈیم ابھی نیا بنا ہےاس میں ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے،ہمارے لیےقذافی سٹیڈیم میں کھیلنا بھی چیلنج ہے،ساجد خان ہمارے مین اسپنررہ چکے ہیں، انہیں وائرل فلو ہوا تھا، میڈیکل ٹیم سے ان کے بارے میں رائے لیں گے،سوچ کر فیصلہ کریں گے۔
جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے،پاکستان کی اسپن فرینڈلی وکٹ پر کھیلنا چیلنج ہوگا،ہم پاکستانی ٹیم کے اسپنرز کو کھیلنے کے لیے مکمل تیار ہیں،اچھا موقع ہےکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اچھی شروعات کریں،بابر اعظم کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، اچھی بولنگ کرکے وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔
اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی گئی،شان مسعود اور ایڈن مارکرم نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹرافی کی رونمائی کی،جنوبی افریقا ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے این سی اے میں میوزیم کا دورہ کیا،شان مسعود نے انھیں میوزیم میں موجود ٹرافیز کے بارے میں بتایا،پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔






















