جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل کرلی گئی۔
جنوبی افریقہ کیخلاف کل شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم 7 بیٹرز، 2اسپنرز اور 2 فاسٹ بولرز کیساتھ میدان میں اترے گی،آصف آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے،اسپنر ساجد خان کی جگہ آصف آفریدی 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
اس کےعلاوہ فائنل الیون میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان،سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نعمان علی اورحسن علی کے بھی شامل ہیں۔






















