ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی مخالف صوبائی حکومت قبول نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا آپ کی سیاست ریاست سے اوپرنہیں ہوسکتی ، کسی فرد واحد کواختیار نہیں کہ اپنی ذات کے لیے ریاست اور عوام کے جان و مال کا سودا کرے ، کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کی ذات پاکستان سے بڑی ہے تو قبول نہیں ، کسی بھی عہدے پرہو ، اس کے لیے زمین تنگ کردی جائے گی ۔ کون ہے جودہشت گردوں سے بات کرنے کا کہہ رہا ہے ، کون ہے جوسیکیورٹی کی گارنٹی افغانستان سے مانگ رہا ہے ، افغانستان سے سکیورٹی کی بھیک مانگنے کے بجائے صوبے کے ذمہ داران کے طورپراس کی حفاظت کریں ۔ بیانیہ بنانے والی پارٹی کے پاس تومائیک موجود ہے ۔ جب چاہا بیان دے دیا ۔ ترجمان پاک فوج روزانہ بیٹھ کر کسی کو جواب نہیں دے سکتا، فوج کو گھٹیا سیاست اوربیانیے میں نہ گھسیٹا جائے ۔




















