پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان، انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی ریکوری میں تعاون کا معاہدہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم او یو پر سعودی نگران اور انسدادبدعنوانی اتھارٹی کے صدر مازن بن ابراہیم الخموس نے دستخط کئے، پاکستان کی جانب سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔
مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سعودی عرب میں منعقدہ "ایسٹ ریکوری انٹرایجنسی نیٹ ورک برائے مینا ریجن کے دوران ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں اداروں کا بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سے متعلق معلومات کا تبادلہ بڑھانے پر اتفاق ہواہے ، اثاثوں کا سراغ لگانا اور غبن سے حاصل ہونے والی رقم کی واپسی کیلئےمشترکہ دلچسپی کے شعبے ہیں۔



















