مصنوعی ذہانت (AI) نے اب کرکٹ کے میدان میں بھی قدم رکھ لیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پچ رپورٹنگ کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے دسویں میچ سے قبل سابق بھارتی کپتان متھالی راج نے گوگل کے جیمنی اے آئی ٹول(Gemini Live) کے ساتھ مل کر پچ رپورٹ پیش کی۔
رپورٹنگ کے دوران متھالی راج نے اپنے موبائل فون پر Gemini Live فیچر استعمال کرتے ہوئے پچ کو کیمرے سے دکھایا اور اے آئی سے سوال کیاکہ ’’ہم وشاکھا پٹنم کے اے سی اے-وی ڈی سی اے اسٹیڈیم میں ہیں، موسم گرم اور مرطوب ہے ، آپ کے خیال میں یہ پچ کیسی ہے؟‘‘
مزید پڑھیں:عادل راجہ کے الزامات جھوٹ قرار، لندن ہائیکورٹ کا ساڑھے تین لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
جیمنی نے جواب دیا کہ ’’پچ ہموار اور بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آتی ہے، اس پر گھاس کم ہے، جب کہ گرم اور مرطوب موسم کی وجہ سے بال زیادہ سوئنگ نہیں کرے گا، اس لیے میچ میں زیادہ رنز بننے کا امکان ہے۔‘‘
متھالی راج نے اے آئی کی تجزیاتی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ واقعی یہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اور ایک ہائی اسکورنگ مقابلہ متوقع ہے۔
Mithali Raj and Google Gemini telling us all we need to know about the pitch ahead of the first #CWC25 clash in Vizag. pic.twitter.com/VMjZCyYWEe
— ICC (@ICC) October 9, 2025






















