سا بق سینیٹر رہا ہو کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر عوامی خطاب میں کہا کہ ہم فلسطینیوں کے خون کا حساب لیں گے، 2 ریاستی حل قبول نہیں،ابراہم اکارڈ نہیں مانتے۔
تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد کا کہناتھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے جس کا دارلخلافہ القدس ہوگا، میں تو وصیت لکھ کر گیا تھا،معلوم نہیں واپس کیسے آگیا، پورے پاکستان میں ایک لاکھ فلسطین کمیٹیاں بنائیں گے، فلسطینیوں کے لئے ہر گاؤں، شہر اور پریس کلب میں جاؤں گا، ہزاروں کشیتوں کا قافلہ کراچی سے لے کر عزہ جائیں گے، ہم امریکی سفارتخانے کے سامنے پُرامن دھرنا دیں گے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں عزہ کے لئے ایک ہو جائیں۔



















