پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا کہناتھا کہ یہ بات درست ہے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹایا گیا، سہیل آفریدی کو کے پی کا نیا وزیر اعلی نامزد کیا گیا گیا ہے۔
مجھے بھی میڈیا سے خبر ملی کہ وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا ہے :سہیل آفریدی
سلمان اکرم راجا کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا، کےپی میں دہشتگردی کی بدترین صورتحال ہے، اورکزئی واقعے پر بانی پی ٹی آئی غم زدہ ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا اب تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا3اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے تک امن نہیں ہو گا،افغان مہاجرین کو جس طرح ملک سے نکالاگیا،اس کی ضرورت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کی نظرمیں یہ ناقابل معافی ہے،افغانستان کی حکومت سے کوئی رابطہ نہیں رکھاگیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو افسوس ہے کہ ان کےوژن پر عمل نہیں کیاجاسکا، کےپی حکومت خود کو وفاقی حکومت کی پالیسی سے الگ نہیں کرسکی، سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کا سوچا سمجھا فیصلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کو توقع ہے سہیل آفریدی وفاقی حکومت کوسمجھائیں گے، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ہمیں اپنے لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کرنی ہے، سائفر والا مقدمہ پہلے ہی ڈھیر ہو چکا ہے، تاثر تھا کہ کےپی حکومت غلط وفاقی پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے،عدم اعتماد نہیں ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو استعفیٰ دینے کا کہاہے، علی امین کوعلیمہ خان کے بارے میں بات کرنے کی سزا نہیں دی جارہی، دہشتگردی وہ کرتے ہیں جو افغانستان کا بارڈر عبور کر کے آتےہیں، افغان حکومت سے کوئی معاملہ کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے نئی شروعات کرنی ہے، ہم اب خیبرپختونخوا میں واضح پالیسی دیں گے، علی امین استعفیٰ دیں گے،کےپی اسمبلی سہیل آفریدی کو منتخب کرےگی۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین پارٹی سے وفادار ہیں، کوئی وجہ نہیں کہ علی امین پارٹی کا حکم نہ مانیں، علی امین گنڈاپور کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔



















