وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت سےمتعلق بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کاخیرمقدم کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےاپنے بیان میں کہاکریڈٹ ڈیفالٹ سواپ میں مضمرڈیفالٹ امکانات میں 22 سو بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی،پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے،عالمی درجہ بندی میں اُبھرتی معیشتوں میں ترکیہ کے بعدپاکستان دوسراملک ہے،
وزیراعظم نےمزیدکہا یہ ہماری معیشت کےلیےاچھی خبرہے،گزشتہ حکومت کے اختتام پرملک ڈیفالٹ کے دہانے پرکھڑا تھا،یہ رپورٹ ہمارےلیےایک انتہائی اہم سنگ میل ہےہماری ترقی کےسفرکی مظہر ہے،پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہےاب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔





















