بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کے قابل نہیں،بدانتظامی کا ایک اور شاہکار سامنے آگیا۔
کانپور میں آسٹریلیا اے کی ٹیم کے کھلاڑی خراب کھانا کھانے سے بیمار ہوگئے,چار غیر ملکی کھلاڑی فوڈ پوائزن کا شکار ہوئے،فاسٹ بولر ہینری تھورٹن کو اسپتال داخل کرنا پڑا۔
اسی حوالے سے بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ کچھ تھوڑا بہت ہوگا،دو چار لوگ کو ادھر ادھر سے کوئی انفیکشن آگیاہوگا،کانپور میں زیادہ فائیو اسٹارہوٹلزنہیں ہیں جس وجہ سے پریشانی آتی ہے،کھلاڑیوں کواچھےلینڈ مارک ہوٹل سے کھاناکھلانا جارہا ہے
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں غیرملکی کوچز کو کتوں نے کاٹ لیا تھا۔






















