ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سکھرنے کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےفنڈزمیں خوردبرد میں ملوث ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملزم مہتاب نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ مستحقین کےلیےجاری فنڈز میں خوربرد کیں ملزم متاثرین کےپیسے دھوکہ دہی سے خود وصول کرتا رہاملزم نےمتاثرین کےلاکھوں روپےغیرقانونی طریقےسےہتھیائےملزم مہتاب کے خلاف سال دوہزابائیس میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم گزشتہ دو سال سے روپوش تھاملزم کوگرفتار کرکےتفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
خیال رہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےفنڈزمیں خوردبرد میں کئی ملزم ملوث ہیں جنھوں نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےفنڈز سے لاکھوں روپے عام لوگوں کے لوٹے ہیں۔ طریقہ وادارت میں وہ موبائل سم کا انگھوٹھا لگاتے اور اور سم پر کمپنی کی طرف سے اکاؤنٹ کھولتے اکاؤنٹ کھولنے پر بھی پیسے کماتے اور لون لیکر سم سیل کردیتے وہ سم فراڈ کرنے میں استعمال ہوتی رہی ہیں۔ انگھوٹھا لگنے سے وہ تھم سکین کر لیتے اور نئی قسط نکلنے سے پہلے میشن سے پیسے نکال لیتے عورتوں کو کہتے ابھی آپ کی رقم وصول نہیں ہوئی۔