بھارتی ادویات ساز کمپنیاں ادویات کے نام پر زہر بیچنے لگیں۔
ریاست مدھیہ پردیش میں کھانسی کا شربت پینے سے 9 بچے ہلاک ہوگئے۔ لیبارٹری جائزے کے مطابق شربت میں مضرصحت اجزا پائے گئے۔ 6 ریاستوں میں انیس ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں تیار ہونے والی ادویات اس سے پہلے بھی موت کا باعث بنتی رہی ہیں۔ 2022 میں افریقی ملک گیمبیا میں بھارت میں تیار کردہ شربت پینے سے 70 بچے جان سے گئے تھے۔ انڈونیشیا اور کئی دیگر ملکوں میں بھی بھارتی ادویات کے استعمال سے جانی نقصان ہوا تھا۔





















