پی ڈی ایم اے پنجاب نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے،دوسری جانب فلڈ بحالی سروے ستائیس اضلاع میں جاری ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق نورپورتھل میں 47،فیصل آباد میں 42، اوکاڑہ میں 35اور لاہور میں 38 ملی میٹر بارش ہوئی،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور دیگر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
بارشوں کے باعث دریائےسندھ،جہلم اورچناب میں پانی کےبہاؤ میں اضافےکا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے،دوسری جانب ایک لاکھ 27 ہزارمتاثرین اور 88 ہزار سے زائد کسانوں سے تفصیلات حاصل کی جا چکی ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شفاف سروے کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج، اربن یونٹ اور ضلعی انتظامیہ مل کر کام کر رہے ہیں ۔



















