وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایک بار پھر جارحانہ انداز اپنا لیا، لاہور میں تقریب سے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفت آئی توپنجاب کےزخموں پرنمک چھڑکاگیا، تین تین پریس کانفرنسز کر کے مذاق اڑایا گیا، کہا گیا واک آؤٹ کر رہے ہیں ، مریم نواز معافی مانگے، معافی وہ ترجمان مانگیں جوپنجاب کیخلاف پریس کانفرنس کرتے رہے، مریم نواز نے اپنے لوگوں کا جواب دیا تو اسکے حق کیلئےآواز بلند کی ،اس پر مریم معافی نہیں مانگے گی، پنجاب کی عوام کے پیچھے انکی وزیر اعلی ٰ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ لاہور میں مزید 40 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، 70 مزید بسیں آجائے گئی اور لاہور ڈویژن میں 170بسیں آجائیں گی، دسمبر کے اختتام تک شیخوپورہ ،ننکانہ اورقصور میں ملا کر 5سو بسیں ہوجائیں گی، لاہور میں دوسرے شہروں کے آنے والے کہتے ہیں دوسرے ملک میں آگئے ، لاہور کے علاوہ پنجاب کے ہر کونے میں الیکٹرک بسیں چلائی گئیں ہیں، اس روایت کو پورے پنجاب میں پھیلایا ہے، پنجاب کا دارلحکومت لاہور ہے، نوازشریف دور میں میٹرو ٹرین، الیکٹرک بس، ایس آر ٹی لاہور میں چلائی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بسں فراہم کی جائیں گی ، گرین بسوں کو عوام نے خوش دلی سے قبول کیا ، میانوالی میں کا ایک شخص اقتدار تک پہنچا لیکن وہاں کی عوام کہتی ہے کہ مریم کی بس آگئی ، میانوانی میں شہری بس ڈرائیورز اور بسوں کا پھول کی پتیوں سے استقبال کر رہےہیں، صرف 20 روپے کرایہ رکھا گیا ہے ،یہ بس چنگ چی اور دیگر سہولیات سے بہتر ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ٹھوکر سے رائے ونڈ تک کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں تھی یہ بس اس روٹ پر چلیں گی، مسافر اس بس پر ٹھوکر سے کینال کے راستے سفر کرئے گی ، عوام کو محفوظ بنانے کیلئے دن رات کام کر رہی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ نومبر سے دسمبر تک ایک لاکھ گھر مکمل کر لیں گے ، دسمبر کے اختتا م تک اپنا گھر اپنی چھت فراہم کرنے کا منصوبہ تھا ، جس علاقے میں صاف پینے کا پانی موجود نہیں تھا وہاں پینے کا صاف پانی گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔
سیوریج اور ڈرینج کا منصوبہ ایک سال میں مکمل کرینگے ، انڈر واٹر اسٹورج ٹینک لاہور کی طرز پر بنائے جائیں گے، پنجاب کی شہر اور تحصیل میں ستھرا پنجاب کے لوگ گلیاں صاف کر رہےہیں ، ستھرا پنجاب کے لوگوں آندھی طوفان اور بارش میں صفائیاں کرنے میں مصروف ہیں ، ستھرا پنجاب کے شکر گزار ہیں۔
20ہزار کلو میٹر سٹر ک بنائی مزید انٹر ویلج ہزاروں کلو میٹر سڑکیں بنائیں جائینگی ، پورے پنجاب میں مثالی گاؤں بنانے جا رہے ہیں ، شروعات جنوبی پنجاب سے شروع کریں گے،گوجرانوانہ اور فیصل آباد میں بھی رواں بس میٹرو بنانے جا رہے ہیں ، 2 ملین خاندانوں کو راشن کارڈ فراہم کرنے جا رہے ہیں ، 50 سے 60 ہزار خصوصی افرادکو کارڈز فراہم کیے تعداد جلد 1لاکھ کر دینگے ۔
پاکستان میں چند کلو میٹر دور کینسر کا اسپتال بن رہا ہے ، مری اور ساہیوال میں دل کے امراض کا سرکاری اسپتال بنا رہے ہیں ، ہر شہر اور ہر بیماری کا علاج پنجاب میں ہوگا ۔ رنگ روڈ سے کے آس پاس ہڈیوں ، بون میر وسمیت تمام موضی امراض کا علاج ہو ، میں پورے پنجاب کے لئے سب کچھ کرنا چاہتی ہوں ، پنجاب میں 80 ہزار بچوں کو اسکالر شپ مل رہے ہیں ۔
اسموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت اقدامات کر رہی ہے، اسموگ کنٹرول گنز چھٹکاؤ کر رہی ہیں، کیونکہ ہمیں اس بیماری سے عوام کو بچانا ہے ، پہلے دنیا ہمیں بتاتی ہیں کہ اے کیو لیول بتاتی تھی ، اب ہم دنیا کو بتائیں گے کہ ہمارے ایئر کوالٹی کیا ہے۔
سیلاب میں پونے 200 لوگوں کو سانپ نے ڈس لیا ، انہیں ویکسین لگائی گئی، 2 ملین سے زیادہ جانوروں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا ، سیلاب زندگان کو تنہا نہیں چھوڑا، پنجاب کی کابینہ کے لوگ تب تک نہیں سوئے جب تک متاثرین سیلاب نہیں سوئے، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے چند ماہ میں پنجاب کے 27 ڈسٹرکٹ میں زیرو کرائم ہے ، جہاں کرائم موجود ہے وہاں اس کا قلع قمع کیا جائےگا ، پنجاب کے لوگوں کی عزت ، مال اور دولت کو محفوظ بنانا ہے ، پنجاب کی عوام کو اپنی ماں بہن اور بیٹی کی پریشانی نہ ہو۔
کسی صوبے پر تکلیف و آفت آتی ہے تو کیا ان پر الزامات و بہتان لگاتےہیں؟، پنجاب کہتا ہے کہ ہم مدد کر دہتے ہیں ، کے پی میں کلاوڈ برسٹ پر علی امین گنڈا پور کو فون کیا اور مدد کا کہا ، انہوں نے مجھے شکریہ کہا جو میرے مخالف کا صوبہ ہے، کے پی عوام ہمارے پاکستانی بھائی بہن ہیں ، کوئی صوبہ ہم سے اس پراجیکٹ کے بارے میں کوئی مدد مانگتا ہے تو وزیر بھجوا دیتی ہوں ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو چھوٹا بھائی ہے، پنجاب کی عوام نے کسی سے مدد نہیں مانگی ، ہم نے کسی سے کچھ نہیں مانگا ، پنجاب کے باہر سے کس نے دعا کیلئے ہاتھ اٹھا۔
افسوس ہے جب پنجاب سیلاب سے نپٹ رہا ہے جھوٹ بولا جا رہا تھا، تین پریس کانفرنس کی گئی،امداد نہ مانگنے کا کہا جا رہا تھا، پنجاب کا پیسہ موجود تھا تو ہاتھ پھیلانے کی بات کی گئی، بی آئی ایس پی سے مدد کیوں نہیں لیتا، وہ غریب لوگوں کا ڈیٹا ہے ، میرے 10ہزار افراد ابھی بھی فیلڈ میں موجود ہیں جو نقصان پورا کرنا چاہتے ہیں ، نہروں کی پانی کی بات پر پنجاب کا پانی کہا، پنجاب کا پانی گھر کا پانی نہیں تھا، وہ کسان کا حق تھا اسے سیاست کی نظر کردیا ، سی سی آئی میٹنگ پنجاب کا پورا مقدمہ لڑا گیا ۔
افسوس ہوا کہ جب پنجاب میں سیلاب آیا ، سب سے پہلی پہچان پاکستان ہے، قومی لیڈر کی آواز کہا جو کوئی پنجاب پر آواز بلند کرئے گا میں جواب دونگی ، 3 پریس کانفرنس کی گئیں خاموش رہی، کیونکہ عوام کی بات کرنا ضروری ہے ، بات کرو گے تو جواب ملے گا اور زور دار جواب ملے گا، وی لاگر رضی دادا نے نا مناسب بات کردی ، میں انکی بات کی تائید نہیں کرتی انہوں نے غیر مشروط معافی مانگی ، انکی تضحیک او ر تذلیل کی گئی اب کسی پنجاب کے رہنے والی کی تذلیل نہیں ہونے دونگی ، معافی مانگی تو اسے معافی دے دینی چاہیے ، پنجاب کی عوام کے پیچھے انکی وزیر اعلی ٰ ہے ۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ کہا گیا کہ وا ک آوٹ کر رہے ہیں مریم نواز معافی مانگیں ، وہ ترجمان معافی مانگے جس نے پنجاب میں آئی آفت پر پریس کانفرنس کی ، مریم نواز نے اپنے لوگوں کا جواب دیا تو اسکے حق کیلئےآواز بلند کی ،اس پر مریم معافی نہیں مانگے گی ، پاکستانی ہونے کے بعد ہم پنجابی ہیں اسکے ایک ایک کونےکی حفاظت اور عزت نفس کا تحفط کریں گے، آئندہ پنجاب پر بات کرنے سے قبل سو بار سوچ لینا ۔



















