اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کاسنگ میل عبور کرلیا۔ پہلے سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 812 پوائنٹس بڑھکر ایک لاکھ 69 ہزار 302 پوائنٹس پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار کی سطح عبور کرگیا اور 2 ہزار 8 سو 49 پوائنٹس اضافے سے ۱یک لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا۔






















