،وفاقی وزیر اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم نے ایکس پراپنے پیغام میں کہا پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے،پُرتشدد کارروائیاں لائق تشویش ہیں،عدم برداشت اور تشدد مسئلے کا حل نہیں۔
مزیدکہامذاکرات کےذریعےمسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے،پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے جائز مطالبات کے لیے ہم آواز ہے۔





















