اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،100 انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں تین ہزار پوائنٹس کے قریب زبردست تیزی دیکھی گئی،مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 166000 ،167000 اور 168000 پوائنٹس کے سنگ میل عبور کرکے بند ہوئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس 2849 پوائنٹس بڑھکر 168490 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پربندہوا،بینکس,آئل مارکیٹنگ، ریفائنری اور فرٹیلائزر کے شیئرز میں خریداری کی لہر دیکھی گئی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 65 ہزار 640 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔





















