پنجاب اسمبلی میں معین ریاض قریشی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن قائم مقام اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے جاری کیا۔ معین الدین ریاض پی پی 215 ملتان سے رکن اسمبلی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف کے لیے معین ریاض قریشی کو نامزد کردیا تھا جبکہ حافظ فرحت عباس کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد کیا گیا، جو 9 مئی کے مقدمے میں سزا یافتہ ہونے کے باعث عہدے کےلیے نااہل ہوئے تھے۔



















