این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بالخصوص ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ کے حوالے سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےبانی سے ایک مرتبہ پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس مرتبہ پوچھ گچھ تحریری سوالنامے کےجوابات کی روشنی میں کی جائے گی۔
ذرائع نےبتایاکہ این سی سی آئی اےکی جانب سےبانی پی ٹی آئی کو 21 سوالات پرمشتمل سوالنامہ فراہم کیاجا چکا ہے،سوالنامے میں پوچھا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹراکاؤنٹ کہاں سےآپریٹ ہوتا ہےاور اس کو کون استعمال کرتا ہے۔
سوالنامےمیں مزیدکہاگیا ٹوئٹر سےکی جانےوالی ٹوئٹس کو بانی پی ٹی آئی ذاتی طور پر اوون کرتے ہیں یا نہیں،ادارے نےاس بات پربھی سوال اٹھایا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس سےملک مخالف ٹوئٹس بھی کی جارہی ہیں،جس کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
این سی سی آئی اے کا مؤقف ہےکہ تفتیش کا مقصد سوشل میڈیا پرملک مخالف مواد اور اس کے ذرائع کی نشاندہی کرنا ہے۔



















