سیکیورٹی فورسز نےکوئٹہ کےمضافاتی علاقے غزابند میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن کیا۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق فائرنگ کےتبادلےمیں 10دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا گیا،جبکہ سیکیورٹی فورسز کےدو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ذرائع کےمطابق مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی غزابند کے پہاڑی علاقوں میں موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پرکیاگیا،مارے گئےدہشت گرد سیکیورٹی فورسز اورشہریوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
کامیاب آپریشن کےدوران بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔



















