وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہےکہ سلک وے کےمقاصد کےحصول کیلئے فلائٹس میں اضافہ کرنا ہوگا،رکن ممالک باہمی رابطوں کوفروغ دیں۔
قازقستان میں ذرائع آمدورفت پر12ممالک کےوزراء کی گول میزکانفرنس سےخطاب میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےکہاباہمی تجارت کے فروغ کیلئے ٹریڈکو ریڈورزاہمیت کے حامل ہیں،انہوں نے رکن ممالک کو اکتوبر میں پاکستان میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
وفاقی وزیرمواصلات نےمزیدکہاتجارتی حجم بڑھانے کیلئے جلدیابدیرزمینی رابطوں میں اضافہ کرناہوگا،ان ممالک کی بزنس کمیونٹی اور شہریوں کوزیادہ سے زیادہ تعداد میں سفرکرناچاہیے،الماتے، قازقستان آکر دلی خوشی ہوئی، فورم کے مثبت نتائج سے پرامید ہیں،قازقستان کے نائب صدراور وزراء صاحبان کادورہ پاکستان سود مند رہا۔
انہوں نے کہا یہ فورم ایک دوسرے کےتجربات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے،علاقائی تعاون سے معیشت اورذرائع مواصلات کی بہتری ممکن ہوسکتی ہے،وسط ایشیائی ریاستیں پاکستان کے لئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہیں۔




















