کوئٹہ ماڈل ٹاون میں خودکش حملےکا مقدمہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق مقدمہ انسداد دہشت گردایکٹ قتل،اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، گزشتہ روز خودکش دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے تھے۔
جوابی کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اسلحہ اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا تھا۔






















