پی ڈی ایم اے سندھ نے سمندری طوفان کے پیش نظر موسم کی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق خلیج کمبے اور بھارتی گجرات میں کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، ہوا کا دباؤ خلیج کچ کے قریب شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
سمندری طوفان کے زیراثر سندھ کے مختلف اضلاع اور کراچی ڈویژن میں آج اور کل بارش متوقع ہے۔ شہید بینظیرآباد، نوشہروفیروز، حیدرآباد، کراچی ،جامشورو متاثر ہوسکتے ہیں۔ ٹنڈومحمد خان، عمرکوٹ، میرپورخاص، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپار کر بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے دیگراضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ حکام نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون کے حوالے سے پہلا وارننگ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بیان کے مطابق خلیج کمبے اور بھارتی ریاست گجرات کے قریب ایک کم دباؤ کا نظام موجود ہے جو آئندہ چند روز میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔






















