لاہور کی سیشن کورٹ نے پولیس اہلکار شکیل بٹ کو دھمکیاں دینے کےمقدمے میں عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت کنفرم کردی ۔
ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹرساجدہ احمد چوہدری نےعبوری ضمانت کا فیصلہ سنایا،تھانہ اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،درخواست گزار گوگی بٹ کےوکیل نےموقف اختیارکیا کہ مخالفین کی ایما پر ذاتی رنجش کی بنیاد پرمقدمہ میں نامزد کیاگیا۔
عدالت عبوری ضمانت منظورکرے جبکہ مدعی سب انسپکٹرشکیل بٹ کےوکیل نےضمانت کی مخالفت کی اورضمانت مستردکرنےکی استدعا کی عدالت نےکارروائی کرتےہوئےعقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔



















