بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا کوئٹہ میں خود کش حملہ، 10 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پرایف سی ہیڈکوارٹر کےقریب دھماکہ خود کش دھماکے میں 10 افراد شہید اور 26 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گردوں نے ایف سی کی وردی پہن رکھی تھی، جوابی کارروائی میں تمام 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،حملےمیں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے،فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے،کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
کوئٹہ دھماکے پربم ڈسپوزل اسکواڈ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 25 سے 30کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا،حملہ آوروں سے 15 دستی بم، 3 انڈربیرل گرنیڈ لانچر اور 4کلاشنکوف برآمد ہوئے،بارودی مواد گاڑی میں لایا گیا تھا،۔
بی ڈی ایس کےمطابق دیگردہشت گردوں کوالگ گاڑی میں حملے کے مقام پرلایا گیا،ایک حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی عمارت سے ٹکرائی،دیگردہشت گردوں نے مرکزی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نےکوئٹہ دھماکےکی شدیدمذمت کی،کہاواقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نےفوری اورمؤثر ردعمل دیا اوردہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا،عوام اور سکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعظم کی کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں کوجہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،کہا پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنےوالےعناصر کو عبرت ناک سزا دیں گے،ملک سے دہشتگردی اور فتنہ الہندوستان کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنےبیان میں کہا ایف سی کے بہادر سپوتوں نےخودکش بمبار سمیت 6 دہشتگردوں کوعبرتناک انجام تک پہنچا کرمذموم عزائم کوناکام بنایا،ایف سی کے جوانوں نےجرات کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کامقابلہ کیا اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کی،ایف سی جوانوں کو حملہ ناکام بنانے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔






















