اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمودکی ڈگری کی منسوخی کےخلاف درخواست پرسندھ ہائیکورٹ نے فریقین کونوٹس جاری کرتےہوئےتین اکتوبرتک جواب طلب کرلیا ہے
درخواست گزارکےوکیل صلاح الدین احمد ایڈووکٹ نےعدالت کو بتایا کہ سینڈیکیٹ ممبرز نے طارق محمود کی ایل ایل بی کی ڈگری کینسل کی،یونیورسٹی بغیر نوٹس کسی کی ڈگری کینسل نہیں کرسکتی،اس سے قبل آئینی بینچ کےسامنےیہ معاملہ بالکل الگ نوعیت کا تھا۔
جسٹس اقبال کلہوڑواستفسارکیاکہ کیاکوئی وقت کاتعین ہےکہ کسی ڈگری کےمتعلق انکوائری کروائی جا سکتی ہےجس پروکیل نےجواب دیا کہ جب ڈگری دےدی جاتی ہےاسکےبعد اس نوعیت کی انکوائری نہیں ہوسکتی۔
جسٹس اقبال کلہوڑونےریمارکس دیئےکہ ہم اس حوالےسےفریقین کو نوٹس جاری کردیتے ہیں،عدالت نےتین اکتوبر تک فریقین کونوٹس جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیا۔






















