سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب حکومت جہاں پرغلط کام کرے گی ہم اسکی نشاہدہی بھی کریں گے اور تنقید بھی , ہم سیاسی لوگ ہیں ہم میں برداشت کرنے کی ہمت ہونی چاہیے ۔
قمر زمان کائرہ نے سماء سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر ہم نےپنجاب حکومت پر اعتراض کیا ہے، سیلاب متاثرین کا بہت نقصان ہوا،اسکا ازالہ ہونا چاہیے، سیلاب متاثرین کی مدد ہم سب کا فرض ہے۔






















