پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت پہلی بار4 لاکھ کی سطح عبور کرگئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت میں 5900روپے کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ3 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت میں 5ہزار58روپے اضافے کے بعد قیمت3 لاکھ46 ہزار 21 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 59 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 818 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔




















