ایف آئی اےمیں اصلاحات اور تنظیم نو کا عمل روک دیا گیا،آپریشنل ڈھانچہ تین حصوں میں تقسیم کرنے کے احکامات بھی واپس لے لیے گئے۔
ایف آئی اےمیں تنظیم نو کا فیصلہ مؤخرکردیا گیا،دو روزقبل جاری نوٹیفکیشن کےتحت بنائےگئے نئے زونز اور عہدےبھی ختم کردیے گئے۔
ذرائع کےمطابق گلگت زون اورسینٹرل ریجن کوختم کردیا گیا ہے،جبکہ پالیسی اینڈ کوآرڈینیشن اورڈائریکٹر لاء آپریشن کی سیٹیں بھی واپس لےلی گئی ہیں،اس اقدام سےادارےکی حالیہ تنظیم نو کےفیصلےغیرمؤثر ہوگئے ہیں۔






















