سندھ میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔
ای او سی سندھ کےمطابق پولیو کے کیسز بدین اور ٹھٹھہ سے رپورٹ ہوئے ہیں،دونوں بچیوں کی عمریں 4سال اور6سال ہے،رواں سال سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد نو ہوگئی،جبکہ رواں سال ملک بھر میں پولیوکیسزکی تعداد29ہوگئی ہے۔
نیشنل ای اوسی کےمطابق کےپی میں پولیوکیسز کی تعداد18،سندھ میں9،پنجاب اورگلگت بلتستان میں ایک،ایک ہے،ستمبرمیں پولیومہم میں2کروڑ10لاکھ سےزائد بچوں کوقطرے پلائےگئے،آئندہ قومی انسداد پولیو مہم13تا19اکتوبرملک بھرمیں منعقد کی جائےگی






















