دبئی اسٹیڈیم کی سینٹر پچ پاک بھارت فائنل مقابلے کیلئے تیارہے،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سینٹر پچ پر فائنل کھیلیں گی،روایتی حریفوں کے گزشتہ دونوں میچز اسی سینٹر پچ پر کھیلے گئے تھے۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں شائقینِ کرکٹ مسلسل تیسرے اتوار کو دونوں ٹیموں کو ایکشن میں دیکھیں گے۔
پاکستان ٹیم میں حسن نوازکی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہےجبکہ صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل ہو سکتا ہے،فائنل میچ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہیں
واضح رہےکہ 41 سال بعد پہلی بار روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے ہونگے۔






















