پی سی بی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوریاکمار کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ارشدیپ کیخلاف آئی سی سی میں درخواست دے دی ہے،ارشدیپ سنگھ نے 31ستمبر کو پاک بھارت میچ میں انتہائی نازیبا اشارے کئے تھے۔
پی سی بی کیجانب سے دائر درخواست کےمتن میں کہا گیا کہ بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی،ارشدیپ نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے
ارشدیپ نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی،پی سی بی نے ارشدیپ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔




















