صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے حارث رؤف پر عائد جرمانہ دینے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیرسندھ ناصرشاہ نےاپنےبیان میں کہا حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان بہادر انسان ہیں،حارث پر جرمانہ اگر 300 فیصد بھی ہو تو ہم اور پوری قوم اُس کے ساتھ کھڑے ہیں، حارث روف کے جرمانے کی رقم میں اپنی جیب سے حارث کو دوں گا۔
حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان بہادر انسان ہیں حارث پر جرمانہ اگر تین سو فیصد بھی ہو تو ہم اور پوری قوم اُس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔حارث روف کے جرمانے کی رقم میں اپنی جیب سے حارث کو دوں گا۔ جیو پاکستانیوں جیتو پاکستانیوں 🇵🇰 https://t.co/0Un8BzIGGD
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) September 27, 2025
انہوں نے قومی ٹیم کو پیغام دیا کہ جیو پاکستانیوں جیتو پاکستانیوں،خیال رہے کہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔






















