بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نئی قیادت سامنے آگئی، نوابزادہ خالد حسین مگسی بلامقابلہ مرکزی صدر اور سینیٹر منظور کاکڑ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرپارٹی انتخابات میں بلامقابلہ صدر منتخت ہونے والے نوابزادہ خالد حسین مگسی نے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا اعلان کیا جن میں سینیٹر کہدہ بابر مرکزی سینیئر نائب صدر اور ضیا لانگو مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔ سردار صالح بھوتانی کو صوبائی صدر بلوچستان اور حاجی مٹھا خان کاکڑ کو صوبائی جنرل سیکریٹری بنایا گیا۔ زبیدہ جلال خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور فرح عظیم شاہ صوبائی صدر منتخب ہوئیں۔
اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ میں بی اے پی ایک وژن کے تحت بنی اور ہمیشہ صوبے کے عوام کی ترقی کے لیے کوشاں رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حقوق کسی صورت نظرانداز نہیں ہوں گے۔ بی اے پی کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں بنے گی جس میں عوام کی بھلائی شامل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پارٹی ہمیشہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔






















