لاہور کی سیشن کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں مطیع اللہ خان کو چودہ سال قید کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد بلال نے فیصلہ سنایا، سرکاری وکیل فیاض احمد بھٹی نے آٹھ گواہوں کے بیانات اور فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے موقع پر منشیات برآمد ہوئی تھی۔۔۔ ملزم کے وکیل نے اسے جھوٹا مقدمہ قرار دیتے ہوئے بریت کی استدعا کی، تاہم عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم کو چودہ سال قید کی سزا سنا دی۔




















