لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق دائردرخواست سماعت کیلئےمقرر کردی گئی۔
جسٹس خالد اسحاق 30 ستمبرکودرخواست پرسماعت کرینگے،عدالت نے وفاقی حکومت کےوکیل سےرپورٹ طلب کررکھی ہے،جوڈیشل ایکٹوزم پینل نےاظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی ہیں پاکستان میں بڑھ جاتی ہیں،حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےاورکم کرنے کا کیا میکنزم ہے۔



















