ہائیکورٹس میں ججز کی کارکردگی کو مانیٹر کر کے بہتر بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن کی زیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پیش کی گئی تجاویز کو تحریری شکل دے کر منظوری کیلئے کمیشن کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن ذیلی کمیٹی اجلاس میں ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کارکردگی جانچنے کیلئے طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ممبران نے تجویز دی کہ باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے کہ کوئی جج کاز لسٹ میں شامل تمام مقدمات روز سن رہا ہے یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ 90 روز کے اندر لازمی سنانے کی تجویز بھی دی گئی۔
اجلاس میں تمام ممبران کو تحریری تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی جنہیں جوڈیشل کمیشن کے سامنے رکھا جائے گا۔






















