پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اورسنگ میل عبور کرلیا،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی جارہی۔
کے ایس ای 100انڈیکس میں 317 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، اسٹاک مارکیٹ 57 ہزار700 پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس اضافہ کے بعداسٹاک مارکیٹ 57 ہزار کی حد عبور کی تھی۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہوگئی، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 287 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے 76 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعرات کو انٹربینک میں 76 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 287 روپے 38 روپے پر بند ہوا تھا۔